ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی میں بڑی اسکرینوں پر چوبیس گھنٹے دکھائے جائیں گے اولمپک کھیل:گوئل

دہلی میں بڑی اسکرینوں پر چوبیس گھنٹے دکھائے جائیں گے اولمپک کھیل:گوئل

Thu, 14 Jul 2016 17:51:31  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،14جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)ریو اولمپکس کے لئے ہندوستانی ٹیم کونیک خواہشات دیتے ہوئے کھیل وزیرجے گوئل نے آج بتایا کہ پانچ اگست سے شروع ہو رہے اولمپکس کے دوران دہلی اور قومی دارالحکومت علاقہ میں اہم مقامات پر بڑی اسکرینوں پر چوبیس گھنٹے یہ کھیل دکھائے جائیں گے۔وزارت کھیل کا چارج سنبھالنے کے بعد پہلی بار میڈیا سے روبرو گوئل نے کہا کہ اولمپکس کا ماحول پیدا کرنے کے لیے پانچ سے 21اگست تک ہونے والے ان کھیلوں کے دوران دہلی این سی آر میں کئی مقامات پر بڑی سکرینیں لگائی جائیں گی،ان میں کناٹ پلیس کے سینٹرل پارک، چاندنی چوک شامل ہے۔ان پر چوبیس گھنٹے اولمپک کھیل دکھائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میرے لیے یہ فخر کی بات ہے کہ ریو اولمپکس سے ٹھیک پہلے مجھے کھیل وزیر بنایا گیا ہے،اس بار وزارت کھیل اور ہندوستانی اولمپک ایسوسی ایشن نے مل کر بہترین تیاری کرائی ہے اور تمام قومی کھیل فیڈریشنوں سے مکمل تعاون ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزارت کھیل ٹارگٹ اولمپک پوڈیم(ٹی اوپی)منصوبے کے تحت کھلاڑیوں کو ملک بیرون ملک پریکٹس اور کوچنگ کی بہترین سہولیات مہیا کرائی گئی ہے۔ہندوستان کی سب سے بڑی 122رکنی ٹیم ان کھیلوں کے 40مقابلوں میں حصہ لے گا۔گوئل نے اگرچہ تمغوں کے امکان کے بارے میں قیاس لگانے سے انکار کیا۔انہوں نے کہا کہ مجھ سے یہ مت پوچھئے کہ کتنے تمغے ملیں گے،میں اتنا ضرور کہہ سکتا ہوں کہ ہمارے کھلاڑیوں اور کوچز نے کافی محنت کی ہے اور کارکردگی بہتر ہوگی۔


Share: